بھٹکل 14ڈسمبر (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے چھوٹے سے قصبہ ولکی کے اتحاد پبلک اسکول کی ایک طالبہ نے انکولہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول پریتبھا کارنجی کے انگریزی مضمون نویسی مقابلہ میں دوسرا مقام حاصل کرکے اپنے اسکول کا نام روشن کردیا ہے۔
اسکول کے ذمہ دار جناب مظفرشیخ نے بتایا کہ اتحاد پبلک اسکول کی ساتویں درجہ کی طالبہ سہریش بنت خالد بونگیا نے پہلے پنچایت لیول، پھر ہوناورکے تعلقہ لیول میں انگریزی مضمون نویسی میں اول مقام حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ انکولہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول کے لئے منتخب ہوئی تھی، یہاں اس نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
اسکول کی طالبہ کی اس کامیابی پراسکول انتظامیہ کی طرف سے سہریش سمیت اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔